الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کو انتخابات کیلئے نااہل قرار دیدیا

اس وقت رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8کروڑ 54لاکھ ہے جس میں سے 4کروڑ88لاکھ پنجاب،1کروڑ86لاکھ سے زائد سندھ میں ہیں،الیکشن کمیشن

123جماعتیں پارٹی انتخابات اور اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے بعد عام انتخابات میں حصہ لینےکی اہل جبکہ 83 رجسٹرد سیاسی جماعتوں کو پارٹی انتخابات نہ کرانے پر نااہل قرار دیا گیا۔ فوٹو: فائل

QUETTA:
الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کو اب تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے اور پاکستان تحریک انصاف کو پارٹی انتخابات مکمل نہ ہونے پر عام انتخابات کے لئے ناہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اہل اور ناہل جماعتوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق 123جماعتیں پارٹی انتخابات اور اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے بعد عام انتخابات میں حصہ لینےکی اہل قرار پائی ہیں جبکہ 83 رجسٹرد سیاسی جماعتوں کو پارٹی انتخابات نہ کرانے اوراثاثوں کی تفصیلات نہ جمع کرانے پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔


الیکشن کمیشن کی فہرست کے مطابق پرویز مشرف اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی جماعتیں انتخابات میں حصہ لے سکتی ہیں تاہم ایم کیو ایم کو اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے اور پاکستان تحریک انصاف کو پارٹی انتخابات مکمل نہ ہونے پرعام انتخابات کے لئے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

دوسری جانب الیکش کمیشن نے انتخابی فہرستوں کا نیا مسودہ بھی تیار کرلیا ہے جس کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 8 کروڑ 54 لاکھ ہے۔ پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 88 لاکھ، سندھ میں ایک کروڑ 86 لاکھ سے زائد، خیبر پختونخوا میں ایک کروڑ 22 لاکھ سے زائد، بلوچستان میں 33 لاکھ سے زائد، اسلام آباد میں 6 لاکھ سے زائد جبکہ فاٹا میں 17 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جس میں 5 لاکھ سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔
Load Next Story