پاکستان میں چینی سفیر پرحملے کا خدشہ

پاکستان دہشتگرد کو گرفتار کرکے ہمارے حوالے کرے، چینی حکام کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں مطالبہ


ویب ڈیسک October 21, 2017
نئے چینی سفیر اس سے قبل افغانستان میں بھی سفیر کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔: فوٹو : سوشل میڈیا

پاکستان میں چینی سفارت خانے نے اپنے سفیر پر حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے وزارت داخلہ سے مدد مانگ لی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان میں چین کے سفارت خانے نے انٹیلی جنس اطلاعات پر اپنے سفیر پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور اس حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ کو خصوصی مراسلہ بھی بھیجا گیا ہے۔ جس میں متعلقہ حکام سے چینی سفیر کی حفاظت کے لیے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

پاک چین اقتصادی راہداری کے فوکل پرسن پنگ ین ینگ فائی کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چینی سفیر پر حملے کے لئے دہشت گرد پاکستان میں داخل ہو چکا ہے، جس کا نام عبدالویلی ہے اور اس کا تعلق ای ٹی آئی ایم نامی دہشت گرد تنظیم سے ہے۔ مراسلے میں دہشت گرد کے شناختی کوائف اور اس کا پاسپورٹ بھی بتایا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی درخواست کی گئی ہے کہ مطلوبہ دہشت گرد کو فوری طور پر گرفتار کرکے اسے چین کے حوالے کیا جائے تاکہ وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکے اور اس منصوبہ بندی میں شامل دیگر دہشتگردوں تک پہنچا جاسکے۔

اس خبر کوبھی پڑھیں : یاوجینگ پاکستان میں چین کے نئے سفیر مقرر

واضح رہے کہ سن وی ڈونگ نے بطور سفیر پاکستان میں 3 برس تک اپنے فرائض انجام دیے اور وہ گزشتہ دنوں سبکدوش ہوگئے ان کی جگہ چین نے یاوجینگ کو نیا سفیر مقرر کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں