سندھ اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے قبل قائد حزب اختلاف کا تقرر کردیا جائے گا نثار کھوڑو

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے درخواست کرتا ہوں کہ حکومت میں واپس آجائیں، نثٓار کھوڑو


ویب ڈیسک March 01, 2013
مارچ کا مہینہ جمہوریت کی پر امن منتقلی پر جشن منانے کا مہینہ ہے، نثار کھوڑو فوٹو: فائل

سندھ اسمبلی کے اسپیکر نثار کھوڑو نے کہا کہ اسمبلی مدت پوری ہونے سے قبل قائد حزب اختلاف کا تقرر کردیا جائے گا۔

نثار کھورو نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ متحدہ قومی موومنٹ کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں لیکن ایم کیو ایم کے جن 30 ارکان کی اپوزیشن نشستوں کے لئے درخواست موصول ہوئی ہے کہیں یہ 30 ارکان ایم کیو ایم کا فارورڈ بلاک تو نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے درخواست کرتے ہیں کہ حکومت میں واپس آجائیں۔

اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ مارچ کا مہینہ جمہوریت کی پر امن منتقلی پر جشن منانے کا مہینہ ہے، اس مہینے میں اسمبلی کی 15 دنوں کی کارروائی دیکھنے کے لئے وکلا، خواتین، دانشور، قانون دان، طلبہ اور اہم شخصیات کو دعوت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 4 مارچ کو میڈیا، 6 کو دانشور، 8 کو خواتین، 11 کو قانون دان، 13 کو طلبہ اور 15 مارچ کو اہم شخصیات کو اسمبلی کی کارروائی دیکھنے کے لئے مدعو کیا جائے گا جبکہ 5 مارچ کو سندھ اسمبلی کے اراکین کا فوٹو سیشن ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |