انتخابی اصلاحات بل کے خلاف دائر درخواستیں اعتراض لگا کر واپس كردی گئیں

درخواست گزاروں نے پہلے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں كیا، اعتراض


ویب ڈیسک October 21, 2017
درخواست گزاروں نے پہلے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں كیا، اعتراض . فوٹو:فائل

سپریم كورٹ نے انتخابی اصلاحات بل 2017 كیخلاف دائر تمام درخواستوں پر اعتراضات لگا كر واپس كردیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے انتخابی اصلاحات بل 2017 كیخلاف دائر درخواستیں اعتراض لگا کر واپس كردی ہیں، رجسٹرار آفس كے اعتراضات میں كہا گیا ہے كہ درخواست گزاروں نے پہلے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں كیا اور متعلقہ فورم پر نہ جانے كی ٹھوس وجوہات بھی نہیں بتائی گئیں جب كہ درخواستوں كے ساتھ لگائے سرٹیفكیٹ بھی قانون كے مطابق نہیں تھے۔ یاد رہے كہ شیخ رشید اور ذوالفقار بھٹہ كی درخواستیں پہلے ہی واپس كی جاچكی ہیں جب كہ شیخ رشید اور ذوالفقار بھٹہ نے اعتراضات كے خلاف چیمبر اپیلیں بھی دائر كر ركھی ہیں۔ رجسٹرار آفس نے پیپلزپارٹی، جمشید دستی، عام آدمی پارٹی اور 2 شہریوں كی درخواستیں بھی واپس كردی ہیں۔

واضح رہے انتخابی اصلاحات بل 2017 كے پارلیمنٹ سے منظور ہونے كے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف پارٹی کے صدر بن گئے ہیں جب کہ درخواست گزاروں نے متذكرہ قانون كی شق 203 كو چیلنج كیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں