شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش 

نومولود بچوں میں چاربیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے

ماں اور بچوں کی حالت خطرے سے باہرہے،  ڈاکٹرز: فوٹو: اسکرین گریب

دتہ خیل سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل دتہ خیل کےرہائشی حذب اللہ خان اپنی بیوی کو تشو یشناک حالت میں بنوں نجی کلینک لائے، خاتون نے کلینک میں 5 بچوں کو جنم دیا، نومولود بچوں میں چار بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے، گھر میں 5 بچوں کی ولادت پر بچوں کے والدین اور خاندان والے بہت خوش ہیں جب کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ماں اور بچوں کی حالت خطرے سے باہرہے۔


اس خبرکو بھی پڑھیں:لاہور میں خاتون کی ہاں پانچ بچوں کی پیدائش

واضح رہے کہ 4 روز قبل لاہور کے علاقے منڈی احمد آباد کی رہائشی خاتون نے لیڈی ایچی سن اسپتال میں 5 بچوں کو جنم دیا تھا، نوزائیدہ بچوں میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل تھے۔
Load Next Story