باپ بیٹوں کی 5 جوڑیاں ایک ساتھ کھیلنے لگیں

مجموعی طور پر 5 باپ اور 6 بیٹے کھیل رہے ہیں۔

میٹ بیلی بھی اپنے بیٹے کے ہمراہ ایک ہی کلب کا حصہ ہیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
آسٹریلوی اسٹیٹ نیوساؤتھ ویلز کے شہر ساٹیل میں سیکنڈ گریڈ ٹیمیں 'فیملی افیئر' بن گئیں۔


ساٹیل میں سیکنڈ گریڈ ٹیموں میں باپ بیٹوں کی 5 جوڑیاں ایک ساتھ ہی کرکٹ کھیل رہی ہیں۔ مجموعی طور پر 5 باپ اور 6 بیٹے کھیل رہے ہیں۔

کرس نیل اپنے 2 بیٹوں لیوک اور ٹام کے ساتھ کھیلتے ہیں، کیل میک میلان وکٹ کیپنگ کرتے جبکہ ان کے بیٹے ہیری فیلڈ میں ہوتے ہیں، جیس بکل اپنے والد روڈ کے ہمراہ ایکشن میں ہوتے ہیں، جیک ہارسمین اپنے والد ڈیو کے ساتھ ایک ہی ٹیم میں شامل جبکہ میٹ بیلی بھی اپنے بیٹے کے ہمراہ ایک ہی کلب کا حصہ ہیں۔
Load Next Story