کوئٹہ ہرنائی کوئلہ کان حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی

ہرنائی کوئلہ کان حادثے میں جاں بحق مزید 2 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں


ویب ڈیسک October 22, 2017
ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا اور حادثے کی تحقیقات کیلیے ٹیم جلد تشکیل دی جائے گی، مائنز انسپکٹر۔ فوٹو: فائل

لاہور: ہرنائی میں کوئلہ کان حادثے میں جاں بحق مزید 2 کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

مائنز انسپکٹر عاطف علی کے مطابق اب تک 8 مزدوروں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ دو کانکنوں کو زخمی حالت میں بچایا گیا ہے۔ لاشیں نکالنے کے بعد کوئلہ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے اور حادثے کی تحقیقات کیلیے ٹیم جلد تشکیل دی جائے گی۔

حکام نے میتیں ورثا کےحوالے کردی ہیں اور جاں بحق ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔ گذشتہ روز 6 کانکنوں کی لاشیں ان کے آبائی علاقے دیر بالا روانہ کی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ دو روزقبل ضلع ہرنائی میں کوئلہ کان منہدم ہونے سے 10 کان کن پھنس گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں