جمشید دستی کا بھائی سرکاری لکڑی چوری کرتے ہوئے گرفتار

ملزمان کے خلاف سرکاری لکڑی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس حکام تھانہ سول لائنز

ملزمان کے خلاف سرکاری لکڑی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس حکام تھانہ سول لائنز ۔ فوٹو : اسکرین گریب

قومی اسمبلی کے رکن جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی کو سرکاری لکڑی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفرگڑھ میں سول لائنز پولیس نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی بڑے بھائی مشتاق دستی کو 2 ساتھیوں سمیت لکڑی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا ہے۔ پولیس کے مطابق لکڑی چوری کرنے کی اطلاع فاریسٹ گارڈ نے دی جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے سرکاری لکڑی قبضے میں لے لی ہے۔


مشتاق دستی کی گرفتاری کی خبر سنتے ہی اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے تھانہ سول لائنز کا گھیراؤ کرلیا اور ملزمان کو چھڑانے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف سرکاری لکڑی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ تینوں ملزمان پہلے ہی درجنوں مقدمات میں مطلوب ہیں۔

 
Load Next Story