ہارون آباد میں تیزاب سے حملے میں لڑکی شدید زخمی

پولیس نے شک کی بنیاد پر لڑکی کے رشتہ دار ماجد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی


ویب ڈیسک October 22, 2017
پولیس نے شک کی بنیاد پر لڑکی کے رشتہ دار ماجد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ فوٹو؛ فائل

ہارون آباد میں نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے اور سوئی ہوئی لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے بعد فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہارون آباد کے علاقے سبزی منڈی کی رہائشی 16 سالہ غلام فاطمہ گھر میں سوئی ہوئی تھی کہ نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے اور تیزاب پھینک دیا۔ واقعہ کے بعد متاثرہ لڑکی کو بہاولپور کے اسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تیزاب نے لڑکی کا چہرہ اور سینے کو متاثر کیا اور اس کی آنکھ ضائع ہونے کا اندیشہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے جب کہ پولیس نے شک کی بنا پر لڑکی کے رشتہ دار ماجد کو حراست میں لے لیا جس سے تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |