2024

زرین خان نے فلموں میں ناکامی کے بعد ٹی وی پرکام شروع کردیا

اداکارہ زرین خان کے زیادہ وزن کے باعث فلمساز انہیں فلموں میں کاسٹ کرنے سے کترانے لگے تھے


ویب ڈیسک October 22, 2017
زرین خان نے 2010 میں سلمان خان کے ساتھ فلم ویر کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا؛فوٹوفائل

نامور بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے فلموں میں مسلسل ناکامی کے باعث ٹی وی پر کام کرنے کافیصلہ کیاہے، اداکارہ بہت جلد بھارتی ٹی وی کے نئےہارر شو میں نظرآئیں گی۔

سال 2010 میں فلم''ویر''کے ذریعے فلموں میں انٹری دینے والی اداکارہ زرین خان کو بالی ووڈ میں متعارف کروانے کا سہرا سلمان خان کے سر جاتا ہے۔ فلم ''ویر'' کے علاوہ زرین خان کو بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف سے مشابہت کے باعث بھی مقبولیت حاصل ہوئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت سلمان اور کترینہ کے درمیان تعلقات کشیدہ تھےاورسلومیاں نے زرین خان کو کترینہ کیف کے مقابلے میں ہی بالی ووڈ میں متعارف کیا تھا۔ تاہم فلم ''ویر'' باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی اس کے علاوہ زرین خان کو ان کے زیادہ وزن کے باعث بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا دپیکا کریں تو ٹھیک اورہم کریں تو فحاشی، زرین خان پھٹ پڑیں

فلم ''ویر''ریلیز ہونے کے بعد طویل عرصے تک زرین فلموں میں نظرنہیں آئیں، فلمسازان کے بڑھے ہوئے وزن کے باعث انہیں فلموں میں کاسٹ کرنے سے کترانے لگے اور کہا جانے لگا کہ زرین کا کیرئیر ختم ہوچکا ہے۔ تاہم2012 میں انہوں نے ''ہاؤس فل2''کے ذریعے بالی ووڈ میں واپسی کی، بعد ازاں زرین 2015 میں فلم ''ہیٹ اسٹوری3''میں نظر آئیں تاہم فلم میں بولڈ مناظر کی عکسبندی کےباعث ان پر شدید تنقید کی گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حسن پرست ہوں اور خوبصورتی کا خیال رکھتی ہوں

فلم''ہاؤس فل2''کے علاوہ زرین خان کا اور کوئی پروجیکٹ خاص کامیابی حاصل نہ کرسکا۔ فلموں میں مسلسل ناکامی کی وجہ سے زرین خان نے ٹی وی پرکام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زرین بھارتی چینل اسٹارپلس سے شروع ہونے والے نئے ہارر شو کے ذریعے ٹی وی پر ڈیبیو کررہی ہیں۔ اسٹار پلس کے مقبول ترین ٹی وی سیریل ''عشق باز''کی پروڈیوسر گل خان زرین خان کا نیا شو پروڈیوس کریں گی۔ شو کی دیگر کاسٹ کے بارے میں فی الحال کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں