پشاور این اے 4 میں ضمنی الیکشن کیلیے زور شور سے تیاریاں جاری

اصل مقابلہ مسلم لیگ (ن)، پی ٹی آئی اور اے این پی کے درمیان ہوگا۔


ویب ڈیسک October 22, 2017
تحریک انصاف، مسلم لیگ(ن)، اے این پی، جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی کے علاوہ آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

MIAMI: حلقہ این اے 4 میں ضمنی انتخابات کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور تحریک انصاف، مسلم لیگ(ن)، اے این پی، جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی سمیت آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے حلقہ این اے 4 میں 26 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے سیاسی جماعتوں کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ این اے 4 میں صوبائی اسمبلی کا حلقہ پی کے 10 اور پی کے 11 شامل ہے ۔ پی کے 6 کی چار یونین کونسلز، پی کے ٹو اور پی کے 9 کی ایک ایک یونین کونسل بھی اسی میں آتی ہیں۔

2013 کےانتخابات میں تحریک انصاف این اے 4 میں شامل تمام صوبائی حلقوں سے کامیاب ہو چکی ہے۔ اس بار اصل مقابلہ (ن) لیگ، پی ٹی آئی اور اے این پی میں ہے۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی آج حلقہ میں جلسہ کررہے ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی درخواست پر پاک فوج کے جوان پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات ہوں گے جب کہ بیلیٹ پیپرز کی پولنگ اسٹیشن تک ترسیل بھی فوج کی نگرانی میں کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |