این ای ڈی یونیورسٹی میں ٹیسٹ کے باعث شدید ٹریفک جام

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جگہ فراہم نہ کرنے کے باعث لوگوں نے روڈ پر ہی گاڑیاں پارک کردیں

ٹریفک کی بگڑتی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے رینجرز اور پولیس کی نفری کو طلب کرنا پڑا۔۔ فوٹو : فائل

DAMASCUS:
این ای ڈی یونی ورسٹی میں میڈیکل کے داخلہ ٹیسٹ کے باعث شدید ٹریفک جام نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی۔


جامعہ این ای ڈی میں میڈیکل یونی ورسٹیز و کالجز کے لیے ہونے والے داخلہ ٹیسٹ کے باعث یونی ورسٹی روڈ پر شدید ٹریفک جام ہوگیا جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی اور سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ٹیسٹ کے لیے آنے والے امیدواروں کو پارکنگ کی جگہ فراہم نہیں کی گئی جس کے باعث لوگوں نے روڈ پر ہی گاڑیاں پارک کردیں۔ ٹریفک کی بگڑتی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے رینجرز اور پولیس کی نفری کو طلب کرنا پڑا۔
Load Next Story