رانی مکھر جی کے والد 84 سال کی عمر میں چل بسے

رات 2 بجے رانی کے والد کا بلڈ پریشر اچانک بڑھ گیاتھا جس کی وجہ سے ان کی طبیعت خراب ہوگئی تھی

رانی مکھرجی کے والد رام مکھرجی طویل عرصے سے بیمار تھے؛فوٹوفائل

نامور بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کے والد فلمساز وپروڈیوسررام مکھرجی 84 سال کی عمر میں چل بسے۔

بالی ووڈ کی بنگالی حسینہ رانی مکھرجی کے والد فلمساز، اسکرین رائٹر اور پروڈیوسر رام مکھر جی اتوار کی صبح 5 بجے 84 سال کی عمر میں چل بسے، رام مکھر جی طویل عرصے سے بیمار تھے۔

رام مکھرجی کی بیوی اوررانی مکھرجی کی ماں کرشنا مکھرجی کے مطابق رات 2 بجےان کےشوہر کا بلڈ پریشراچانک کم ہو گیاتھا جس کی وجہ سے ان کی طبیعت خراب ہوگئی، اپنے شوہر کی حالت دیکھ کر وہ اوران کے گھر والے گھبراگئے اور انہیں فوراً ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔




رانی مکھر جی کے شوہراوربالی ووڈ کے نامور ہدایت کارآدیتیہ چوپڑا نے اپنے سسر کی موت کی اطلاع میڈیا سمیت تمام لوگوں کودی۔

رام مکھرجی کا شمار بھارتی اور بنگالی فلم انڈسٹری کے صف اول کے ہدایت کاروں میں ہوتا ہے، اس کے علاوہ وہ فلمالیا اسٹوڈیو کے بانیوں میں سے ایک ہیں۔ ان کی بہترین فلموں میں 1960 میں ریلیز ہوئی فلم ''ہم ہندوستانی''کا ذکر خاص طور پر کیا جاتا ہے۔ اس فلم میں سنیل دت، جوئے مکھرجی اور آشا پاریکھ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔



اپنی بیٹی رانی مکھر جی کو فلموں میں متعارف کرانے کا سہرا بھی رام مکھرجی کے سر جاتا ہے، 1996 میں انہوں نے رانی مکھرجی کو لے کر بنگالی فلم ''بیار پھول''بنائی تھی، بعد ازاں انہوں نے رانی کی فلم ''راجا کی آئے گی بارات''کو بھی پروڈیوس کیا تھا۔
Load Next Story