رومان رئیس انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹی 20سیریز سے باہر

فاسٹ بولر رومان رئیس بائیں کہنی میں سوجن کے باعث انجری کا شکار ہوکر ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے


ویب ڈیسک October 22, 2017
فاسٹ بولر رومان رئیس بائیں کہنی میں سوجن کے باعث انجری کا شکار ہوکر ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ فوٹو : فائل

فاسٹ بولررومان رئیس انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹی 20سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم میں شامل فاسٹ بولر رومان رئیس بائیں کہنی میں سوجن کے باعث انجری کا شکار ہوکر ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے ہیں تاہم بہت جلد رومان رئیس کے متبادل کا اعلان کیا جائے گا۔ دوسری جانب نوجوان بیٹسمین بابراعظم بھی فٹنس مسائل کاشکار ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی فٹنس پریشان کن نہیں اور وہ 20 سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : عامر انجری کے سبب سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

واضح رہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر پہلے ہی انجری کے باعث ٹیم میں شامل نہیں جب کہ ان کی جگہ محمد جنید اور حسن علی ٹیم کا حصہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں