شیخ رشید اور عمران خان پاکستان کے جمہوری عمل میں نقب لگانا چاہتے ہیں وزیر داخلہ
کسی کو عوام کے مینڈیٹ سے کھلینے کی اجازت نہیں دیں گے اور ہم ملک کے اندر اداروں میں تصادم نہیں چاہتے، احسن اقبال
وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ایک صوبہ تو چلا نہیں 20کروڑ عوام کا ملک کیسے چلے گا جب کہ ہماری صفوں میں اتنا گند نہیں جتنا تحریک انصاف میں ہے۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ایک صوبہ تو چلا نہیں 20کروڑ عوام کا ملک کیسے چلے گا، ہم نے آج پاکستان کو استحکام دیا ہے اور ہی وجہ ہے کہ خیبرپختونخوا کے اندر وہاں کے عوام پریشان ہیں کیونکہ تحریک انصاف نے ہر شعبے میں انتشار پیدا کر دیا ہے، جو لوگ تحریک انصاف میں گئے تھے اب واپس آ رہے ہیں جب کہ ہماری صفوں میں اتنا گند نہیں جتنا تحریک انصاف میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید اور عمران خان پاکستان کے جمہوری عمل میں نقب لگانا چاہتے ہیں، ان دونوں کی یہ کوشش کامیاب نہیں ہوگی جب کہ عمران خان پہلے اپنے یوٹرن کا جواب دیں پھر ہم پر تنقید کریں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ الیکشن بل میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے موجود تھے، ختم نبوت میں ایک بال برابرشبے کی بھی گنجائش نہیں، ایمان کا فیصلہ اللہ نے کرنا ہے، مجھے دکھ ہے کچھ لوگوں نے اللہ اور رسول سے محبت کا ٹھیکہ خود لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے ایمان کا فیصلہ کرنے کا اختیار کسی دوسرے کو نہیں، ایسے عناصر سے ہوشیار رہیں جو پاکستان میں مذہب کی بنیاد پر افراتفری پیدا کرنا چاہتے ہیں، ختم نبوت میں نہ تو کسی قسم کا کوئی خلل پیدا ہوا اور نہ ہی اس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی، ایسی کسی بھی بات پر کان نہ دھریں جس سے ملک میں انتشار پھیلے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو سیاسی مقاصد درکار ہیں ان سے کہوں گا 8 ماہ اور صبر کر لیں، 2018 میں آئینی مدت کے اندر الیکشن ہوں گے، جو پاکستان کی سیاست اور نظام میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے وہ سی پیک کے دشمنوں کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں، سیاسی ایجنڈوں کے لیے ملک میں ایسی فضا بنائی جاتی ہے تاہم ہم ترقی کے راستے پر چل رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم یقین دلاتے ہیں ان تمام سازشوں کا مقابلہ کریں گے،کسی کو عوام کے مینڈیٹ سے کھلینے کی اجازت نہیں دیں گے، ہم ملک کے اندر اداروں میں تصادم نہیں چاہتے، اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے ان سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے۔