پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ بارش کے باعث منسوخ

سنچورین میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران بھی موسم ابر آلود رہنے اور بارش ہونے کا امکان ہے۔


ویب ڈیسک March 01, 2013
دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ میچ سیریز جنوبی افریقہ نے 0-3 سے کلین سوئپ کی تھی۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا جبکہ دوسرا میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔


پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں کھیلا جانا تھا تاہم شدید بارش کے باعث میچ کو منسوخ کرنا پڑا۔ اب دونوں ٹیموں کےدرمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 3 مارچ کو سنچورین میں کھیلا جائے گا تاہم اس میچ کے دوران بھی موسم ابر آلود رہنے اور بارش ہونے کا امکان ہے۔


واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ میچ سیریز جنوبی افریقہ نے 0-3 سے کلین سوئپ کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں