کرکٹرعامر یامین گرفتاری کے بعد رہا

عامر یامین کو کار چلاتے ہوئے موبائل فون سننے پر تھانے لایا گیا، پولیس


Sports Desk October 22, 2017
عامر یامین کو کار چلاتے ہوئے موبائل فون سننےپر تھانے لایا گیا، پولیس۔ فوٹو فائل

ISLAMABAD: قومی کرکٹر عامر یامین کو پولیس افسر کی گاڑی کو اوورٹیک کرنے پر گرفتار کر لیا گیا تاہم میڈیا پر خبریں آنے کے بعد کرکٹر کو چھوڑ دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عامر یامین کو گوجرہ پولیس نے ڈی پی او ٹو بہ ٹیک سنگھ کی گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی پاداش میں حراست میں لے لیا گیا اور 2 گھنٹے تک تھانے میں بٹھائے رکھا جب کہ کرکٹر کی جانب سے پی سی بی سیکیورٹی آفیسر کی یقین دہانی اور میڈیا پر خبر آنے کے بعد پولیس نے وارننگ دے کر چھوڑ دیا۔

ایس ایچ او تھانہ گوجرہ سٹی کے مطابق کرکٹر کو گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون سننے کی پاداش میں ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حکم پر تھانے لایا گیا، تعارف کروانے پر کرکٹر کو جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ عامر یامین کار چلاتے ہوئے موبائل فون سن رہے تھے اس لیے کرکٹر کو تھانے لایا گیا اس حوالے سے عامر یامین کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے کوئی غلطی نہیں کی پھر بھی تھانے لے جایا گیا۔

واضح رہے کہ عامر یامین سری لنکا کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں اور انہیں کل دبئی روانہ ہونا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں