بغیر فٹنس کی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا

کارروائی سے قبل عوام کو آگاہ کیا جائے گا کہ وہ اپنی گاڑیوں کے کاغذات کو مکمل کرلیں۔


Staff Reporter March 02, 2013
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں کی جائے گی اور آئندہ 15 روز میں اس کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: حکومت سندھ نے کراچی میں غیر رجسٹرڈ اور فٹنس کے بغیرچلنے والی گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ، ٹریفک پولیس اور محکمہ ایکسائز نے اس حوالے سے حکمت عملی طے کرلی ہے، شہر کے پانچوں اضلاع میں محکمہ ٹرانسپورٹ، ٹریفک پولیس اور محکمہ ایکسائز کے افسران اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ مل کر اس حوالے سے کارروائی کریں گے اور اس دوران غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ اور پرائیویٹ گاڑیوں کے کاغذات، فٹنس سرٹیفکٹ اور موٹر وہیکل ٹیکس کو چیک کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں کی جائے گی اور آئندہ 15 روز میں اس کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ اس کارروائی سے قبل عوام کو آگاہ کیا جائے گا کہ وہ اپنی گاڑیوں کے کاغذات کو مکمل کرلیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں