ایچ بی ایف سی ایل رواں سال 1900 ملین روپے کے قرضے دے گی
ملک بھر میں صارف سہولتی مراکز کھولنے کا فیصلہ، ابتدائی طور پر 10 سینٹر کھولے جائیں گے۔
ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ نے سال 2013 میں 1900 ملین روپے کے قرضے فراہم کرنے کا ہدف مقرر کردیا ہے۔
اس ضمن میں زیادہ سے زیادہ شہریوں تک رسائی آسان بنانے کے لیے مختلف شہروں میں صارف سہولتی مراکزکھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز گروپ ہیڈ سینٹرل ، بزنس ڈیولپمنٹ و مارکیٹنک دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق ابتدائی مرحلے میں ایچ بی ایف سی ایل کے نیٹ ورک کو وسعت دینے، ادارے کی پراڈکٹس کی مارکیٹنگ، برانچوں کی کارکردگی کو موثر بنانے اور کسٹمرز کی سہولت پر توجہ مرکوز کی جائے گی، اس سلسلے میں جلد ہی کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں 10 کسٹمر فیسیلیٹیشن سینٹرز کھولے جارہے ہیں جو مارچ کے پہلے ہفتے میں کام شروع کردیں گے۔
دوسرے مرحلہ میں یہ سلسلہ دیگر شہروں تک پھیلایا جائے گا، یہ مراکز ادارے کی موجودہ 52 برانچوں کے علاوہ ہونگے۔ نئے بزنس پلان کے تحت ادارے کے موجودہ منیجنگ ڈائریکٹرسعید خان نے بزنس کی توسیع کو پہلی ترجیح قرار دیتے ہوئے ادارے کے شمالی، وسطی اور جنوبی ریجنز کو رواں سال کے دوران 1900 ملین روپے کے قرضے فراہم کرنے کا ہدف دیا ہے، اس حکمت عملی کے تحت 2014 میں یہ ہدف بڑھا کر 500 ملین روپے کر دیا جائے گا۔