بدامنی کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ رات 9 بجے بند ہوجاتی ہے
اورنگی، بلدیہ، قائد آباد، شیر شاہ اور دیگر علاقوں کے مسافروں کو مشکلات کا سامنا
کراچی میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث رات گئے تک چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ رات9بجے کے بعد بند ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں آئے روز کی ٹارگٹ کلنگ اور امن و امان کی خرابی کے باعث خصوصاً کراچی کے علاقوں اورنگی ٹائون، قصبہ کالونی، سرجانی ٹائون ، نیو کراچی، بلدیہ ٹائون، سہراب گوٹھ، قائد آباد، اسٹیل ٹائون، ماڑی پور، شیر شاہ سمیت متعدد علاقوں میں نماز عشا کے بعد سے ہی بسوں اور کوچز اور منی بسوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہوجاتی ہے جس کے باعث ان علاقوں میں جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ان بسوں اور کوچز میں 2K،1D، 4J،P3،N ،N4، مسلم کوچ اور دیگر شامل ہیں،ان بسوں اور منی بسوں کے بند ہونے کے باعث اب ان علاقوں میں چنگ چی رکشا،6 اور11سیٹوں والے سی این جی رکشا چلنا شروع ہوگئے ہیں،یہ رکشے رات کے اوقات میں عوام کے لیے کسی رحمت سے کم نہیں،رات کے اوقات میں کراچی کے حساس علاقوں میں یہ رکشے فی سواری 20سے30 روپے تک کرایہ وصول کرتے ہیں،یہ رکشے عموماً رات2بجے تک عوام کوسہولت فراہم کرتے ہیں۔