کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا

دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ


ویب ڈیسک October 23, 2017
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے کی جگہ پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔ فوٹو:فائل

ہزار گنجی سبزی منڈی میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سبزی منڈی میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہواہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں، ریسکیو اہلکاراور بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بتایا کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے، جب کہ دھماکاخیز مواد سبزی منڈی کے گیٹ کے قریب رکھا گیا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کوئٹہ میں دھماکا ،انسپکٹر سمیت 8 اہلکار شہید

دھماکا اتنا زوردار تھا کہ پولیس کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس کے مطابق ابھی تک کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ پولیس اور ایف سی کی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے، 5 روز قبل بھی کوئٹہ کے علاقے نیو سریاب روڈ پر دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے جب کہ قمبرانی روڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی انسپیکٹر جاں بحق ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں