اسپتالوں کے 28 ہزار ملازمین کو سروس اسٹرکچر اور ہیلتھ الائونسز دینے کا فیصلہ

صوبے بھرکےاسپتالوں کے پیرامیڈیکل عملےکا سروسز اسٹرکچر 7سال بعددوبارہ مرتب کیاگیا ہے ،سمری محکمہ خزانہ کو بھیج دی گئی.

ملازمین کوالاؤنسزکی مد میں 2سے3 ہزارروپے دیے جانے کی تجویز،10سال سروس کرنیوالے گریڈ4کے عملے کو 5گریڈ میںترقی دی جائیگی. فوٹو: فائل

صوبائی حکومت نے انتخابات سے قبل صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والے 28ہزارپیرامیڈیکل عملے کا سروس اسٹرکچراوران کوہیلتھ الاؤنسزدینے کااصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

پیرا میڈیکل عملے کا سروسز اسٹرکچر 7سال بعددوبارہ مرتب کیاگیا ہے اس سے قبل صوبائی محکمہ صحت نے 2006میں سروس اسٹرکچرکا اعلان کیا تھا ، صوبائی محکمہ صحت نے کراچی سمیت صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں کام کرنیوالے 28ہزار پیرامیڈیکل عملے کے سروس اسٹرکچر اورہیلتھ الاؤنس جاری کرنے کی سمری گذشتہ روزمحکمہ خزانہ کو بھیج دی ، تمام سرکاری اسپتالوں میںکام کرنے والے پیرامیڈیکل عملے کوہیلتھ الاؤنسسزکی مد میں 2سے3 ہزارروپے دیے جانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مرتب کیے جانے والے سروس اسٹرکچر میں کہا گیا ہے کہ10سال سروس مکمل کرنے والے پیرامیڈیکل عملے کو گریڈ 4 سے گریڈ 5میں ترقی دی جائیگی۔

15سال بعدگریڈ6 ، 20 سال ملازمت مکمل کرنے والاگریڈ7 اور25 سال ملازمت پر گریڈ8میں ترقی دی جائیگی، نئے مرتب کیے جانے والے سروس اسٹرکچر کے مطابق ڈسپنسرگریڈ9سے گریڈ12میں ترقی پائے گا، 15 سال مکمل کرنے پرگریڈ 14، اور20سال سروس مکمل ہونے پراسے گریڈ16دیاجائیگاجس کے بعد وہ ریٹائرڈ ہوجائیگا ، سروس اسٹرکچرکے مطابق 10سال ملازمت مکمل کرنے والے عملے کو ہر5سال بعد اگلے گریڈ میں ترقی دی جائیگی جس میں ان کے گریڈکے لحاظ سے تنخواہوں میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔




سروس اسٹرکچر میں اسپتالوں میں کام کرنے والے گریڈ ایک کے خاکروب گریڈ 4تک جبکہ پیرامیڈیکل ٹیکنیشن عملہ جس میں او ٹی ٹیکینشن، ایکسرے، لیباریٹری، ڈینٹل، فزیو تھراپی، اینستھسیا ،او ٹی اٹینڈنٹ، لیب اسسٹنٹ سمیت دیگر ٹیکنیشنز گریڈ9سے گریڈ16تک ترقی پا سکے گا ، نرس ایڈگریڈ 5 سے شروع ہوکر10تک جائے گا ، سٹی اسکین ٹیکنیشن گریڈ15 سے 17تک ترقی پاسکیں گے، وارڈ بوائے گریڈ2سے گریڈ 5 تک ترقی حاصل کرسکے گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روزصوبائی سیکریٹری صحت سریش کمارکو جوائنٹ ایکشن پیرامیڈیکل نے 26 فروری کوپیرامیڈیکل عملے کی جانب سے سروس اسٹرکچر محکمہ میں جمع کرایا گیا جس پر بعض ضروری ترامیم کے بعد محکمہ خزانہ کو منظوری کیلیے بھیج دیا گیا، جوائنٹ ایکشن کمیٹی میڈیکل ایڈ کمیٹی، سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف، پیپلز پیرا میڈیکل، پاکستان پیرامیڈیکل، مہران پیرامیڈیکل پر مشتمل ایسوسی ایشنز شامل ہیں، واضح رہے کہ مستعفی ہونے والے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیراحمد نے اس سے قبل نرسوںکے سروس اسٹریکچر اوران کے ہیلتھ الاؤنسسز میں اضافے کی منظوری کرائی تھی جس میں صوبے کی تمام نرسوں کو مالی فوائد حاصل ہوئے ہیں۔
Load Next Story