سونا ایک ہفتے میں 150روپے تولہ سستا

کمی کی وجہ عالمی منڈیاں ہیں جہاں ایک ہفتے میں فی اونس سونا 23 ڈالر سستا ہوگیا


Business Reporter October 23, 2017
کمی کی وجہ عالمی منڈیاں ہیں جہاں ایک ہفتے میں فی اونس سونا 23 ڈالر سستا ہوگیا۔ فوٹو: فائل

ملکی مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے سونے کی ایک تولہ قیمت میں 150 روپے کی کمی ہوئی۔

ہفتے کے آغاز پر فی تولہ سونا 53 ہزار 50 روپے کا تھا جس کی قیمت ہفتے کے اختتام پر 150 روپے کمی کے بعد 52 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی ہفتہ وار بنیاد پر 129 روپے کمی کے بعد 45 ہزار 342 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔ اس کمی کی وجہ عالمی منڈیاں ہیں جہاں ایک ہفتے میں فی اونس سونا 23 ڈالر سستا ہوگیا اور نرخ 1 ہزار 280 ڈالر فی اونس ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب سونے کی طرح چاندی کے بھاؤ میں بھی کمی کا رجحان رہا۔ ایک تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے کم ہوکر 760 روپے اور 10 گرام بھاؤ 17.15 روپے کمی سے 651.42 روپے ہوگیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں