لڑکی کے اغوا کے الزام میں2افراد گرفتار مقدمہ درج

4 مسلح افراد نے گھر میں گھس کر13سالہ بیٹی نسرین سولنگی کو اغوا کر لیا ، والد


Nama Nigar March 02, 2013
ملزمان کا کہنا ہے کہ نسرین سولنگی کی عمر 19 سال ہے اور اس نے اپنی مرضی سے ملاح برادری کے نوجوان شکور ملاح سے پسند کی شادی کی ہے۔ فوٹو: فائل

کمسن لڑکی کا اغوا یا پسند کی شادی، ٹنڈو محمد خان پولیس نے کمسن لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج کرلیا، 2 ملزمان گرفتار۔

خبر کے مطابق کریم آباد کے رہائشی محمد بخش سولنگی نے سٹی تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ گزشتہ روز ان کی برادری کے 4افراد علی محمد ملاح، پوڑھو ملاح، عرس ملاح اور شکور ملاح نے اسلحے کے زور پر اس کی 13 سالہ بیٹی نسرین سولنگی کو گھر سے اغوا کر لیا ہے۔ پولیس نے چاروں افراد کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج کر کے 2 ملزمان علی محمد ملاح اور پوڑھو ملاح کو گرفتار کرلیا۔

3

ملزمان کا کہنا ہے کہ نسرین سولنگی کی عمر 19 سال ہے اور اس نے اپنی مرضی سے ملاح برادری کے نوجوان شکور ملاح سے پسند کی شادی کی ہے جو اس کا منگیتر بھی ہے۔ انہوں نے پولیس کو مذکورہ لڑکی کا نکاح نامہ بھی پیش کردیا ۔ ایس ایچ او سٹی تھانہ ملک ریاض کا کہنا ہے کہ وہ گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔