کترینہ کیف نے پریانکا چوپڑا کو نظرانداز کردیا

اداکارہ نئی فلم کے سیٹ پر صرف کوریو گرافر سے مل کر واپس چلی گئیں۔

اداکارہ نئی فلم کے سیٹ پر صرف کوریو گرافر سے مل کر واپس چلی گئیں۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے پریانکا چوپڑا کو نظرانداز کردیا۔


بتایا گیا ہے کہ کترینہ کیف وڈالا میں سنجے گپتا کی فلم ''شوٹ آؤٹ وڈالہ'' کے سیٹ پر کوریو گرافر احمد خان سے ملنے گئیں جہاں انھوں نے سیٹ پر موجود پریانکا چوپڑا کو نظراندز کردیا۔ پریانکا اس وقت ایک گانے کی شوٹنگ کروارہی تھیں۔

کترینہ نے کوریو گرافر احمد خان کے فارغ ہونے کا انتظار کیا اور جیسے ہی وہ پریانکا کے گانے کی پکچرائزیشن مکمل کرواکر باہر آئے تو کترینہ ان کے ساتھ چل پڑیں اور گاڑی میں بیٹھ کر چلی گئیں۔
Load Next Story