قائداعظم یونیورسٹی میں صورتحال کشیدہ 100 سے زائد طلبہ گرفتار

احتجاجی طلبہ نے تمام ڈیپارٹمنٹس کو بند کرادیا اور تدریسی عمل ہوگیا۔


ویب ڈیسک October 23, 2017
ساتھیوں کی گرفتاری پر احتجاجی طلبہ مشتعل ہوگئے اور پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: قائداعظم یونیورسٹی کے طلبہ نے ایک بار پھر احتجاج شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے جامعہ کی صورتحال کشیدہ ہونے کے باعث تدریسی عمل معطل ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق قائد اعظم یونیورسٹی کے طلبہ نے اپنے مطالبات منوانے کے لئے ایک بار پھر احتجاج شروع کردیا ہے۔ احتجاجی طلبہ نے تمام ڈیپارٹمنٹس کو بند کروانا شروع کردیا جس کے بعد یونیورسٹی کی صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ اتنظامیہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی میں داخل ہوگئی اور متعدد طلبہ کو گرفتار کرلیا گیا اور اب تک 100 سے زائد طلبہ کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: چیف جسٹس پاکستان کا قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی زمین پر قبضے کا نوٹس

ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد احتجاجی طلبہ مشتعل ہوگئے اور پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی اور اس دوران ایک طالبہ سمیت متعدد طلبہ زخمی بھی ہوئے تاہم صورتحال کشیدہ ہونے کے باعث یونیورسٹی میں تدریسی عمل معطل ہوگیا ہے۔ احتجاجی طلبہ کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے گرفتار ساتھیوں کو رہا اور یونیورسٹی سے معطل کئے گئے طلبہ کو بحال نہ کیا گیا تو یونیورسٹی میں تدریسی عمل معطل رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں