نیپرا نے بجلی کی قیمت کم کردی

بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو مجموعی طور پر 25 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔


ویب ڈیسک October 23, 2017
بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو مجموعی طور پر 25 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ فوٹو: فائل

نیپرا نے حکومتی درخواست مسترد کرکے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 19 پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے۔

چئیرمین نیپرا طارق سدوزئی کی زیر سربراہی نیپرا میں بجلی کے ٹیرف میں ردو بدل کی سماعت ہوئی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے کمی کی درخواست کی گئی تاہم چیئرمین نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست مسترد کردی اور بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 19 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعد صارفین کو مجموعی طور پر 25 ارب روپے کا ریلیف ملے گا جب کہ نرخوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت 3 سو یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو اور زرعی صارفین پر نہیں ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں