پاناما کیس اور عمران خان کےکیس میں بہت فرق ہے فواد چوہدری

سپریم کورٹ کسی کی خواہش پر فیصلہ نہیں کرتی اور نا ہی عدالت عظمیٰ میں جوبھاٹی تھانے کا انصاف ہے، فواد چوہدری


ویب ڈیسک October 23, 2017
سپریم کورٹ کسی کی خواہش پر فیصلہ نہیں کرتی اور نا ہی عدالت عظمیٰ میں جوبھاٹی تھانے کا انصاف ہے، فواد چوہدری : فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے ترجمان بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کیس اور پاناما کیس میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ (ن) لیگی رہنما حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان پر کئے گئے کیس میں اب کچھ باقی نہیں بچا، عمران خان نے 41 سالہ پرانا ریکارڈ بھی جمع کرادیا اور عدالت کو بتایا کہ نیازی سروسز میں ان کا ایک روپے کا بھی شئیرنہیں تھا اور لندن فلیٹ کیری پیکر سیریز کھیل کر خریدا جب کہ ان کی سابقہ بیوی جمائما خان نے بھی تمام پیسوں کی منی ٹریل بھیج دی ہے اور وہ بینک ٹرانزیکشن ہے کوئی قطری خط نہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور ان کا خاندان پاناما کیس میں ایک بھی سوال کا جواب نہیں دے پایا ان کے سارے اقامے منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کسی کی خواہش پر فیصلہ نہیں کرتی اور نا ہی عدالت عظمیٰ میں جوبھاٹی تھانے کا انصاف ہے یہاں حقائق کی بنیاد پر فیصلے ہوتے ہیں پاناما کیس اور عمران خان کے خلاف کئے گئے کیس میں زمین آسمان کا فرق ہے، (ن) لیگ کا کیس ختم ہوچکا ہے ان کے وکیل کے پاس کہنے اور کچھ نہیں وہ بلاوجہ کیس کو طول دینے کی کوشش میں وقت گزار رہے ہیں اور آج پھر دو دن کی مہلت مانگ لی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |