شہریوں کے چالان کرنے والا جعلی ٹریفک وارڈن گرفتار

جعلی ٹریفک وارڈن بڑی گاڑیوں کو چالان کی دھمکی دے کر پیسے بٹور رہا تھا، پولیس

جعلی ٹریفک وارڈن بڑی گاڑیوں کو چالان کی دھمکی دے کر پیسے بٹور رہا تھا، پولیس فوٹو: فائل

بند روڈ پر ٹریفک وارڈن کی وردی پہن کر جعلی چالان کرنے والا نوسرباز پکڑا گیا۔


شہری ہوشیار ہوجائیں کیونکہ جعلی چالان کرنے والا فراڈی ٹریفک وارڈن سامنے آگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے بند روڈ پر ٹریفک وارڈن کی وردی پہن کر جعلی چالان کرنے والا نوسرباز اعظم پکڑا گیا۔ ملزم کو دوسرے ٹریفک وارڈن اشتیاق نے مشکوک سمجھ کر چیک کیا تو ملزم اعظم پوچھ گچھ کے دوران اپنی شناخت ظاہر نہ کرسکا جس پر ٹریفک وارڈن نے ملزم کو پولیس کےحوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق جعلی ٹریفک وارڈن بڑی گاڑیوں کو چالان کی دھمکی دے کر پیسے بٹور رہا تھا، پولیس نے ملزم کےخلاف جعل سازی کامقدمہ درج کرلیا ہے۔
Load Next Story