مارک گلیسپی نے انگلش بیٹسمینوں کے قدم اکھاڑ دیے

وارم اپ میچ کی دوسری اننگز میں مہمان سائیڈ کی 256 پر 9 وکٹیں گرگئیں۔


Sports Desk March 02, 2013
کوئنز ٹاؤن: چار روزہ ٹور میچ میں انگلینڈ کے میٹ پرائر کا زور دار شاٹ، عقب میں نیوزی لینڈ الیون کے وکٹ کیپر بریڈلی جان واٹلنگ مستعد۔ فوٹو : اے ایف پی

چار روزہ وارم اپ میچ میں کیوی بولر مارک گلیسپی نے انگلینڈ کے قدم اکھاڑ دیے۔

ان کی تباہ کن بولنگ کے نتیجے میں انگلش ٹیم نے دوسری اننگز میں 256 رنز پر 9 وکٹیں گنوادی ہیں۔ اس بار بھی نک کامپٹن ناکام ثابت ہوئے، ایک رن بناتے ہی وہ مارک گلیسپی کا پہلا شکار بن گئے، کیچ وکٹ کیپر بریڈلی جان واٹلنگ کے گلوز میں محفوظ ہوا، کپتان الیسٹر کک بھی صرف 24 رنز تک محدود رہے، جلد بازی میں رن لینے کی کوشش کا نتیجہ پویلین واپسی کی صورت میں نکلا۔



کیون پیٹرسن کا بیٹ بھی بدستور خاموش ہے، 8 رنز بناکر وہ کاٹ بی ہائنڈ ہوئے کامیاب بولر وانگیر تھے، جوناتھن ٹروٹ کو 20 کے انفرادی اسکور پر گلیسپی نے وکٹ کیپر کی مدد سے ٹھکانے لگایا، جوئے روٹ (17) کاچوپا کی گیند پر لیتھام کا کیچ بنے، میٹ پرائر نے کچھ ہمت دکھاتے ہوئے 68 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 11 چوکے شامل تھے، وکٹ وانگیر نے لی جبکہ کیچ واٹلنگ نے تھاما، جب تیسرے دن کا اختتام ہوا تو گریم سوان 41 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے،

انگلینڈ کو اب تک 333 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے، مارک گلیسپی نے 4 جبکہ وانگیر اور کارل کاچوپا نے دودو وکٹیں لیں۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ الیون نے اپنی پہلی اننگز 349 رنز 7 وکٹوں پر ڈیکلیئرڈ کی، کورے اینڈرسن نے 67 رنز اسکور کیے،بریڈلی جان واٹلنگ 66 پر ناقابل شکست رہے، سوان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں