محبت کے ہاتھوں مجبور خاتون گردہ بیچنے اسپتال پہنچ گئی

لڑکی کے محبوب نے اس سے شادی کے لیے رقم کا تقاضا کیا جسے پورا کرنے کے لیے لڑکی گردہ بیچنے پر تیار ہوگئی


ویب ڈیسک October 23, 2017
شادی کرنے کے لیے لڑکے نے لڑکی سے پیسوں کا مطالبہ کیا جس پر لڑکی نے گردہ پیچنے کا فیصلہ کیا۔ فوٹو : فائل

بھارت میں محبت کے ہاتھوں مجبور خاتون اپنا گردہ بیچنے اسپتال پہنچ گئی۔

بہار سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ لڑکی محبت کے ہاتھوں مجبور ہوکر دہلی کے اسپتال اپنا گردہ فروخت کرنے پہنچ گئی، اسپتال انتظامیہ نے واقعہ کی رپورٹ فوراً پولیس کو دی جس پر لڑکی کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کردی گئیں۔

پولیس کے مطابق خاتون نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ بہار کی رہائشی ہے اور ایک شخص کی محبت میں گرفتار ہوگئی تاہم والدین نے شادی سے انکار کردیا جس پر وہ گھر چھوڑ کر اتر پردیش چلی گئی جہاں وہ لڑکا بھی رہائش پذیر تھا، لڑکے نے پیسوں کو مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ پیسے دے گی تو ہی شادی کرے گا۔

لڑکے کی جانب سے پیسوں کا مطالبہ کرنے کے بعد لڑکی نے دہلی کے اسپتال کا رخ کیا اور ایک لاکھ 80 ہزار روپے میں گردہ فروخت کرنا چاہا، پولیس کے مطابق انہوں نے لڑکی سے لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا کہا لیکن لڑکی نے انکار کردیا تاہم لڑکی کو اس کے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں