بنگلہ دیش ٹوٹی پھوٹی ٹیم کیساتھ لنکا ڈھانے کیلیے پرامید

نوجوان کھلاڑی بھی آئی لینڈرز کو پچھاڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، مشفیق الرحیم


Sports Desk March 02, 2013
بنگلہ دیشی بیٹسمین مارشل ایوب پریکٹس میں مصروف، سری لنکا الیون سے وارم اپ میچ کل شروع ہوگا۔ فوٹو : اے ایف پی

بنگلہ دیشی کپتان مشفیق الرحیم ٹوٹی پھوٹی ٹیم کیساتھ لنکا ڈھانے کے لیے پرامید ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے نوجوان کھلاڑی بھی سری لنکن ٹیم کو پچھاڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ سری لنکا آمد سے قبل ہی چار اہم کھلاڑی مختلف انجریز کی وجہ سے بنگال ٹائیگرز کا ساتھ چھوڑ گئے تھے، آل رائونڈر شکیب الحسن سڈنی میں پنڈلی کی سرجری کراچکے ہیں جبکہ بیٹسمین شہریار نفیس، نعیم اسلام اور لیفٹ آرم اسپنر انعام الحق جونیئر بھی مختلف تکالیف سے دوچار ہیں، ان کی جگہ 21 سالہ مومن الحق، 24 سالہ آل رائونڈر مارشل ایوب کوطلب کیا گیا ہے۔



بنگلہ دیش نے آخری ون ڈے سیریز ویسٹ انڈیز کیخلاف 3-2 سے جیتی تھی اس لیے اسکے حوصلے کافی بلند ہیں، مشفیق الرحیم کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے چند اہم کھلاڑیوں کا ساتھ حاصل نہیں لیکن اس کے باوجود ہم سیریز جیت سکتے ہیں، ہمارے نوجوان کھلاڑی اپ سیٹ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں