پولیس مقابلہ و نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک
شاہ لطیف ٹائون میں مقابلہ ہوا، کورنگی میں کار سوار نے ڈاکو پر فائرنگ کی.
شاہ لطیف ٹائون میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ عوامی کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو مارا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹائون میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا ، پولیس کے مطابق شیدی گوٹھ میں قبرستان روڈ کے قریب پولیس نے موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو انھوں نے پولیس پر فائرنگ کردی ، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا ، ہلاک ہونیوالے کی شناخت فرید لاشاری ولد فتح محمد کے نام سے ہوئی جبکہ اس کا ساتھی راشد لاشاری فرار ہوگیا۔
ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اور متعدد رائونڈ برآمد کرلیے گئے، ہلاک ہونیوالا ڈاکو قتل، اقدام قتل اور دیگر وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا ، علاوہ ازیں کورنگی کے علاقے سنگر چورنگی کے قریب دارالعلوم کے عقب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو مارا گیا ، ایس ایچ او عوامی کالونی حاتم مروت نے ایکسپریس کو بتایا کہ دارالعلوم کراچی کے عقب میں موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے کار روک کر انھیں اسلحے کے زور پر لوٹنا چاہا جس پر کار میں موجود افراد نے ان پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونیوالے کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ، فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔