اذلان شاہ کپ ہاکی شاہینوں کی تیاریاں مکمل کیمپ کا آج اختتام

کھلاڑی فزیکل ٹریننگ کرنے کے بعد گھروں کو لوٹ جائیں گے،منگل کی شام ملائیشیا روانگی،ورلڈ کپ میں براہ راست۔۔۔، اختر رسول

کھلاڑی فزیکل ٹریننگ کرنے کے بعد گھروں کو لوٹ جائیں گے، منگل کی شام ملائیشیا روانگی، ورلڈ کپ میں براہ راست جگہ بنانے کیلیے پراعتماد ہیں، اختر رسول فوٹو: فائل

KUND:
سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے تربیتی کیمپ ہفتہ کو لاہورمیں اختتام پزیر ہوگا، کھلاڑی صبح کے سیشن میں فزیکل ٹریننگ کرنے کے بعد گھروں کو لوٹ جائیں گے اور5 مارچ کی رات کوکیمپ کمانڈنٹ کو رپورٹ کریں گے، اسی رات قومی ٹیم کی ملائیشیا روانگی شیڈول ہے۔

چیف کوچ اختر رسول کے مطابق کھلاڑیوں کی تیاریاں بھر پور ہیں، اللہ نے چاہا تو گرین شرٹس ایونٹ میں عوامی توقعات کے مطابق کھیل پیش کرے گی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس کی کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستانی شاہینوں نے نئے سال کے پہلے امتحان کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور وہ سلطان اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں بھی فتح و کامرانی کی نئی تاریخ رقم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔




ایونٹ کی تیاریوں کے لیے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ چیف کوچ اختر رسول کی نگرانی میں 11مارچ کو لاہور میں شروع ہوا جس میں کھلاڑیوں نے پہلی بار نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی بلو ٹرف پر صبح اور شام کے الگ الگ سیشنز میں ٹریننگ کی۔کیمپ میں جہاں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھر پور توجہ دی گئی وہاں ان کے درمیان پریکٹس میچز بھی کروائے گئے۔ ایشیا کپ سمیت دوسرے میگا ایونٹس کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے ٹیم منیجمنٹ نے ٹیم میں پہلی بار تجربہ کار کھلاڑیوں رضوان سینئر، راشد محمود، وسیم احمد اور شکیل عباسی کو آرام کی غرض سے ڈراپ کر کے 4 کھلاڑیوں تصورعباس، عمران جونیئر، عامر شہزاد اور عرفان سینئر کو پہلی بار اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

چیف کوچ اختر رسول کا کہنا ہے کہ اذلان شاہ ٹف ٹورنامنٹ ہے تاہم نئے کھلاڑیوں کے ساتھ بھی بہتر نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایشیاکپ ہمارے لیے خاصی اہمیت کا حامل اس لیے بھی ہے کیونکہ ایشیائی ٹائٹل سینے پر سجانے کی صورت میں پاکستانی ٹیم آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہے گی، یاد رہے ملائشیا کے شہر ایپوہ میں 9 سے17 مارچ تک ہونے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان ملائیشیا سمیت پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور کوریا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
Load Next Story