میکسیکو اوپن ڈیوڈ فیرر نے نڈال کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی
سارا ایرانی نے کیکی برٹینا کو ایونٹ سے باہر کردیا، برازیل میں وینس ولیمز فتحیاب
اسپین کے رافیل نڈال میکسیکن اوپن کے سیمی فائنلز میں پہنچ گئے اور اب ان کے اور ٹائٹل کے ممکنہ حصول کے درمیان صرف ہم وطن کھلاڑی ڈیوڈ فیرر ہیں۔
گھٹنے کی تکلیف سے نجات کے بعد چار ہفتوں میں تیسرا ٹورنامنٹ کھیلنے والے نڈال نے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کے لیونارڈو میئر کو 6-1, 7-5 سے زیر کیا تھا اور اب سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ نکولس المارگو سے ہے۔ دوسرے کوارٹر فائنلز میں ٹاپ سیڈ اور تین مرتبہ دفاعی چیمپئن فیررنے اٹلی کے پاؤلو لورینزی کو 6-3, 6-1 سے پچھاڑا اور اب سیمی فائنلز میں ان کا سامنا فیبلو فیجینی سے ہے۔
فیرر کو لورینزی کیخلاف پہلے سیٹ میں فوری بریک کا سامنا کرنا پڑا لیکن جلد ہی گیم پر کنٹرول حاصل کرکے انھوں نے اٹلی کے کھلاڑی کو شکست دیدی۔ اب فیرر کو اٹلی کے دوسرے کھلاڑی فوگنینی کا سامنا کرنا ہوگا جنھوں نے کولمبیا کے سانتیاگو جیرالڈو کو 7-5, 6-4 سے فتح سمیٹی تھی۔ نڈال کے آئندہ حریف المارگونے ارجنٹائن کے ہوراسیو زیبالوس کو 6-3, 6-4 سے ہرایا تھا۔
اس کمبائنڈ اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ کے ویمنز کوارٹر فائنلز میں سارا ایرانی نے ہالینڈ کی کیکی برٹینا کو 6-4, 6-4 سے ٹورنامنٹ سے باہر کیا جبکہ سیکنڈ سیڈڈ اسپین کی کھلاڑی کارلا سوریز ناوارو بھی سیمی فائنلز میں پہنچ گئی ہیں ، انھوں نے اٹلی کی چھ سیڈ پلیئر فرانسیسکا شیاوونے کو 6-7 (5/7) 6-4, 6-2 سے زیر کیا تھا۔ ادھر ڈبلیو ٹی اے برازیل کپ کے پانچویں دن امریکا کی سیڈ ون وینس ولیمز نے سلواکیا کی پانچ سیڈ مگڈالینا ریباریکووا کو 6-4, 6-0 سے زیرکرکے کپ کے اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی ہے۔