نقل پرقابو پانے کیلیے سخت ترین اقدام کی ضرورت ہے انوارزئی

191امیدواروں کوامتحان میں شرکت نہ کرنے کی سزا ملی ہے،چیئرمین بورڈ.


Staff Reporter March 02, 2013
191امیدواروں کوامتحان میں شرکت نہ کرنے کی سزا ملی ہے،چیئرمین بورڈ. فوٹو: فائل

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا ہے کہ نقل پر قابو پانے کے لیے جن سخت ترین اقدام کی ضرورت ہے۔

ان میں کسی طرح بھی کمی نہیں کی جائے گی، یہ بات انھوں نے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت مختلف گروپس کے سالانہ اور ضمنی امتحانات برائے سال 2012 میں نقل کرتے ہوئے پکڑے جانیوالے طلبہ وطالبات کو سینئر اساتذہ اور ماہرین پر مشتمل سزا دینے والی کمیٹی کی جانب سے سزائوں کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہی، انھوں نے بتایا کہ جن امیدواروں کو نقل کرنے والے مواد کے ساتھ دوران امتحان پکڑا گیا تھا انھیں اپنی صفائی کا پورا موقع بھی فراہم کیا گیا تھا تاہم جن پر الزام ثابت ہوگیا ہے انھیں سزا دی جارہی ہے۔

13

تفصیلات کے مطابق191 امیدواروں کو مختلف مدت تک امتحان میں شرکت نہ کرنے کی سزا دی جارہی ہے جس کے مطابق2 امیدواروں کو2 سال کے لیے اور27 امیدواروں کو ایک سال کے لیے کسی بھی امتحان میں شریک ہونے سے روک دیا گیاہے، 27 امیدواروں کے موجودہ امتحانی نتائج بھی منسوخ کیے گئے ہیں اور 134 امیدواروں کے صرف وہ پرچے منسوخ کیے گئے ہیں جن کے دوران انھیں نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا جبکہ ایک امیدوار کے کیس کا فیصلہ نتائج کا اعلان ہونے تک روک لیا گیا ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ سالانہ امتحانات برائے 2012 میں سائنس پری انجینئرنگ کے 25 امیدواروں، سائنس پری میڈیکل کے 14، کامرس ریگولر کے 76 ، کامرس پرائیویٹ کے 48 ، ہیومینٹیز ریگولر کے 7، ہیومینٹیزپرائیویٹ کے 14 امیدواروں اور ضمنی امتحانات برائے سال 2012 کے سائنس پری میڈیکل گروپ کے 6 امیدواروں کو نقل کرنے کا الزام ثابت ہونے کے بعد سزا دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں