نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی نے ٹیم میں نئی روح پھونک دی سرفراز احمد

عثمان شنواری نے پہلے 5 اوورز میں ہی میچ ختم کر دیا تھا، کپتان قومی کرکٹ ٹیم


Sports Desk October 23, 2017
عثمان شنواری نے پہلے 5 اوورز میں ہی میچ ختم کر دیا تھا، کپتان قومی کرکٹ ٹیم ۔ فوٹو:فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی نے ٹیم میں نئی روح پھونک دی ہے اور جب کوئی توقعات پر پورا اترتے ہوئے شاندار طریقے سے پرفارم کرتا ہے تو بہت خوشی ہوتی ہے۔

شارجہ میں کھیلے گئے 5 ویں اور آخری ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو شکست دینے کےبعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے، ہمارے پاس بہت سے آپشنز موجود ہیں جو خوش آئند بات ہے، کھلاڑی بھرپور طریقے سے پرفارم کر رہے ہیں جس سے ٹیم کا مورال بلند ہو ا ہے۔ نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی نے ٹیم میں نئی روح پھونک دی ہے، اچھی کارکردگی کا کریڈٹ پوری ٹیم اور منیجمنٹ کو جاتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پاکستان نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا

سرفراز احمد نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہمارے بیٹسمین مزید اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور ذمہ دارانہ کھیل پیش کریں، بیٹسمینوں کی اچھی کارکردگی سے بولرز پر پریشر کم ہو جاتا ہے اور انہیں اپنی بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ بولنگ کا موقع ملتا ہے۔ اگر ہم 270 سے 280 تک رنز بنا لیتے ہیں تو ہماری بولنگ اتنی مضبوط ہے کہ ہم اس ہدف کا کامیابی سے دفاع کر سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں