ایک سال میں 3 کلین سوئپ بدترین ریکارڈ سری لنکا کے نام

آئی لینڈرز ایک سال میں سب سے زیادہ تین مرتبہ کلین سوئپ ہونے والی پہلی ٹیم بن گئے ہیں


Sports Desk October 23, 2017
آئی لینڈرز ایک سال میں سب سے زیادہ تین مرتبہ کلین سوئپ ہونے والی پہلی ٹیم بن گئے ہیں ۔ فوٹو : اے ایف پی

پاکستان کے ہاتھوں پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کے بعد سری لنکن ٹیم نے ناقص کارکردگی کا ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کے ساتھ سیریز سے قبل آئی لینڈرز کو رواں سال جنوبی افریقہ اور بھارت کے ہاتھوں بھی کلین سوئپ کا منہ دیکھنا پڑا،ایک برس میں کسی ٹیم کے 3بار اس خفت سے دوچار ہونے کا یہ پہلا موقع ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پاکستان نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا

پاکستان نے اپنی تاریخ میں چھٹی بار 5-0 سے وائٹ واش کرنے کا کارنامہ سرانجام دیا ہے، اس سے قبل گرین شرٹس زمبابوے کو 2002 اور 2009، بنگلا دیش کو 2003 اور 2008 جب کہ نیوزی لینڈ کو 2003 میں اس شرمندگی کا شکار کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں