بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کے ساتھ ’معاہدے‘ کو کاغذ کا ٹکڑا قرار دے دیا

اگر آپ اسے مفاہمت کی یادداشت بھی قرار دے دیں تب بھی باقاعدہ معاہدہ قرار نہیں دیا جا سکتا، بھارتی آفیشل


Sports Desk October 24, 2017
اگر آپ اسے مفاہمت کی یادداشت بھی قرار دے دیں تب بھی باقاعدہ معاہدہ قرار نہیں دیا جا سکتا، بھارتی آفیشل۔ فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی جانب سے سامنے لائے گئے 'معاہدے' کو کاغذ کا ٹکڑا قرار دے دیا۔

ایک آفیشل نے ''کرک انفو'' سے بات چیت میں کہاکہ اگر آپ اسے مفاہمت کی یادداشت بھی قرار دے دیں تب بھی باقاعدہ معاہدہ قرار نہیں دیا جا سکتا، انھوں نے ایک بار پھر اپنے بورڈ کے موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ حکومتی اجازت کے بغیر ہم پاکستان کے ساتھ باہمی سیریز کے حوالے سے کوئی بات نہیں کرسکتے۔

یاد رہے کہ پی سی بی کی جانب سے بھارتی بورڈ پر دبائو بڑھانے کیلیے باہمی سیریز کیلیے ہونے والے خط کو سامنے لایا گیا ہے۔اس پر نجم سیٹھی اور بی سی سی آئی کے سابق سیکریٹری سنجے پٹیل کے دستخط موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں