کلین سوئپ کے باوجود پاکستان کی چھٹی پوزیشن میں کوئی فرق نہیں آیا

پانچویں پوزیشن کی حامل کیوی ٹیم سے فاصلہ جہاں کچھ کم ہوا وہیں ساتویں نمبر کی بنگلادیشی ٹیم کو بھی کافی نیچے چھوڑدیا ہے


Sports Desk October 24, 2017
پانچویں پوزیشن کی حامل کیوی ٹیم سے فاصلہ جہاں کچھ کم ہوا وہیں ساتویں نمبر کی بنگلادیشی ٹیم کو بھی کافی نیچے چھوڑدیا ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

سری لنکا کیخلاف 5 ون ڈے میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کے باوجود پاکستان کی رینکنگ پوزیشن میں کوئی فرق نہیں آیا تاہم وہ بدستور چھٹے نمبر پر ہی موجود ہے۔

سیریز کے آغاز سے قبل گرین شرٹس کے پوائنٹس کی تعداد 95 تھی جو اب 99 ہوچکی ہے، نیوزی لینڈ کے پوائنٹس 113 ہیں۔ اس کا پانچویں پوزیشن کی حامل کیوی ٹیم سے فاصلہ جہاں کچھ کم ہوا وہیں ساتویں نمبر کی بنگلادیشی ٹیم کو بھی کافی نیچے چھوڑ دیا ہے۔

اس طرح آٹھویں نمبر پر موجود سری لنکا کو وائٹ واش کی وجہ سے 3 پوائنٹس کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑا، جس سے اسکے اب 83 پوائنٹس باقی رہ گئے مگر پھر بھی وہ نویں نمبر کی حامل ویسٹ انڈیز ٹیم سے 6 پوائنٹس آگے ہے۔ ٹاپ پوزیشن جنوبی افریقہ کے قبضے میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں