تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے انتظامات میں تیزی آگئی

نشتر اسپورٹس کمپلیکس لاہورکا پورا علاقہ کل سے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ


Sports Reporter October 24, 2017
سری لنکن ٹیم کی آمد سے 2روز قبل تمام ملحقہ اسٹیڈیمز میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل کر دی جائیں گی۔ فوٹو : فائل

لاہور میں سری لنکا سے ٹی ٹوئنٹی میچ کے انتظامات میں تیزی آگئی۔

گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول سری لنکا سے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیے تیزی سے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور پی سی بی کا عملہ قذافی اسٹیڈیم میں اسٹینڈز کی صفائی کیلیے سرگرم نظر آیا، تمام کرسیوں کو پائپ لگا کر دھونے کا سلسلہ جاری رہا، ٹوٹی ہوئی کرسیاں تبدیل کرنے کے ساتھ مرمت بھی کی جاتی رہی، ڈریسنگ روم کی صفائی اور رنگ و روغن بھی ہو رہا ہے، ورلڈ الیون سے سیریز کے بعد موسم بہتر ہونے سے میدان بھی زیادہ سرسبز نظر آرہا ہے جب کہ روڈز پر لائٹس کی تنصیب کاکام شروع کردیا گیا۔

دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں نشتر اسپورٹس کمپلیکس کا پورا علاقہ 25 اکتوبر سے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 29 اکتوبر کو میچ مکمل ہونے تک لبرٹی چوک سے فیروز پور روڈ تک عام ٹریفک کی آمد مکمل طور پر بند رہے گی، پیدل آنے والوں کو مکمل جامہ تلاشی کے بعد نشتر اسپورٹس کمپلیکس میں آنے کی اجازت ملے گی، سری لنکن ٹیم کی آمد سے 2روز قبل تمام ملحقہ اسٹیڈیمز میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل کر دی جائیں گی۔

دریں اثنا لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے تیاریوں کا آغازکر دیا، ڈپٹی کمشنر سمیراحمد سید نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی سی اوز اور ایم اوزکی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔

یاد رہے کہ سری لنکن ٹیم کی 28 اکتوبر کولاہور آمد شیڈول ہے،اگلے روز واحد ٹوئنٹی 20 میچ کھیلنے کے بعد پیر کوآئی لینڈرزوطن روانہ ہو جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں