امریکا کیلیے پی آئی اے کی آخری پرواز 28 اکتوبر کو اڑان بھرے گی

10برسوں کے دوران امریکاکے روٹ پر پی آئی اے کو23 ارب کا خسارہ ہوچکا، مشیر ہوا بازی


Staff Reporter October 24, 2017
10برسو ں کے دوران امریکاکے روٹ پر پی آئی اے کو23 ارب کا خسارہ ہوچکا، مشیرہوابازی۔ فوٹو:فائل

امریکا کے لیے پی آئی اے کا فضائی آپریشن بند کرنے کے اعلان کے بعد قومی ایئر لائن کی آخری پرواز 28اکتوبر کو امریکا کیلیے اڑان بھرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی مانچسٹر نیویارک جانے والی پرواز کو مسلسل خسارے کے باعث بند کیا جارہاہے اورا س سلسلے کی آخری پرواز پی کے 711 ہفتہ 28 اکتوبر کوروانہ ہوگی، آخری پرواز کے حوالے سے کیبن اور کاک پٹ کریو کو مطلع کردیا گیا ہے، پرواز کے ہمراہ بطور کریو جانے والے عملے کو کسی دوسری ایئرلائن سے نیویارک سے ٹورنٹو اور بعدازاں وطن واپس پہنچایاجائے گا جبکہ ذرائع کا کہناہے کہ ماضی میں2مرتبہ امریکا کا فضائی آپریشن بند کرنے کی کوشش کی گئی۔

دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے ہوابازی مہتاب خان عباسی ایک موقع پر غیر رسمی گفتگو کے دوران اس بات کا انکشاف کرچکے ہیں کہ گذشتہ10برسو ں کے دوران امریکاکے روٹ پر پی آئی اے کو23 ارب روپے کا خسارہ ہوچکاہے۔

ترجمان پی آئی اے امریکا کے لیے پروازوں کی بندش کے حوالے سے واضح موقف دینے سے گریزاں دکھائی دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مانچسٹر تا نیویارک پی آئی اے کی ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کی جارہی ہے تاہم جن مسافروں نے آگے کے لیے بکنگ کرائی ہے ان کوسہولت فراہم کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں