بولے چوڑیاں گانے پر شاہ رخ اور رنبیر کا ڈانس وائرل

رنبیر کپور ان دنوں اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔


ویب ڈیسک October 24, 2017
دیوالی کے موقع پر دونوں اداکارعامر خان کی جانب سے دی گئی پارٹی میں شریک تھے : فوٹو: فائل

WASHINGTON: بالی ووڈ کی مایہ ناز فلم "کبھی خوشی کبھی غم" کا مشہور گانا بولے چوڑیاں پر اداکار شاہ رخ اور رنبیر کا ڈانس وائرل ہوگیا۔

بالی ووڈ کے کنگ شا ہ رخ خان اور چاکلیٹی ہیرو رنبیرکپورچاہے کسی ایوارڈ کی تقریب میں یا کسی بھی تقریب میں ساتھ ہوں وہ اپنے مزاحیہ اندازسے مداحوں اوردیکھنے والوں کو خوب محظوظ کرتے ہیں۔ دیوالی کے موقع پردونوں اداکارعامرخان کی جانب سے دی گئی ایک پارٹی میں شریک تھے جہاں بالی ووڈ کے بہت سے ستارے موجود تھے۔

اسی موقع پربنائی گئی ایک وڈیو اداکاررنبیرکپورکی جانب سے ٹوئٹرپرشئیر کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شا ہ رخ اوررنبیر کپور 2001 میں ریلیز یونے والی ہدایتکارو پروڈیوسر کرن جوہر کی مایہ ناز فلم کبھی خوشی کبھی غم کا مشہور گانا بولے چوڑیاں پر ڈانس کر رہے ہیں جس سے سب ہی محظوظ ہورہے ہیں۔

https://twitter.com/RanbirKapoorFC/status/921364143529005056

رنبیر کپور ان دنوں اداکارسنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ شا ہ رخ بھی ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم میں مصروف جس کا نام تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں