صدر وزیراعظم ملاقات نگراں سیٹ اپ پر تبادلہ خیال

صدر زرداری نے وزیر اعظم کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا، اتحادیوں کا بھی اجلاس بلانے کا فیصلہ


Numainda Express March 02, 2013
صدر زرداری نے وزیر اعظم کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا، اتحادیوں کا بھی اجلاس بلانے کا فیصلہ فوٹو: فائل

وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے بلاول ہاؤس لاہور میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال، نگران سیٹ اپ، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے صدر زرداری کو اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار کو خط پر اعتماد میں لیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلوچستان میں گورنر راج پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم ق لیگ، جے یو آئی اور بلوچستان اسمبلی میں موجود دیگر جماعتوں کے قائدین سے رابطے کرینگے۔ بعد ازاں پیپلزپارٹی کی کورکمیٹی کا اجلاس بھی ہوا۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ق) کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔ اس دوران بلوچستان کی صورتحال اور گورنر راج کے خاتمے کے حوالے سے بھی صلاح ومشورہ ہوا۔ اجلاس کے شرکاء نے صدر آصف زرداری کو پاک ایران گیس منصوبے پر مبارکباد بھی دی۔

4

صدر آصف زرداری سے قمر زمان کائرہ، مخدوم امین فہیم، احمد مختار، خورشید شاہ، میاں منظور وٹو، ثمینہ خالد گھرکی اور امتیاز صفدر وڑائچ نے بھی ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ قبل ازیں وزیراعظم راجا پرویزاشرف کا لاہور پہنچنے پر گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔دریں اثنا لاہور کے بلاول ہائوس میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب صدر زرداری نے وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا، تقریب میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، وزیر اعظم راجا پرویز، وفاقی وزرا اور امین فہیم ، خورشید شاہ، فاروق نائیک، جہانگیر بدر، امتیا ز صفدر وڑائچ اور دیگر نے شرکت کی۔ صدر نے حکومتی اتحادیوں کا اہم اجلاس بھی بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں نگراں حکومت کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔ صدر نے 16 مارچ کو تقریب منانے کے حوالے سے تجاویز بھی مانگی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں