اے پی سی میں تحریک طالبان کوبھی بلالینا چاہیے تھارحمن ملک

کانفرنس میں2کالعدم تنظیموں نے شرکت کی،80فیصددہشت گردی لشکرجھنگوی کرتی ہے


Online March 02, 2013
کانفرنس میں2کالعدم تنظیموں نے شرکت کی،80فیصددہشت گردی لشکرجھنگوی کرتی ہے۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیرداخلہ رحمٰن ملک نے کہاہے کہ اگر آل پارٹیزکانفرنس میں 2 کالعدم تنظیموں کے نمائندے شرکت کرسکتے ہیں تو تحریک طالبان کو بھی بلانا چاہیے تھا۔

ملک میں ہونے والی 80فیصد دہشت گردی کی وارداتوں میں لشکرجھنگوی ملوث ہے۔ وزیرداخلہ رحمٰن ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کو لشکر جھنگوی کے 734 افرادکی فہرست فراہم کردی ہے لیکن ان کے خلاف اب تک کارروائی نہیں ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں ہونے والی 80فیصد دہشت گردی کی وارداتوں میں لشکرجھنگوی ملوث ہے، اس کے دہشت گرد کارروائیوں کے بعد پنجاب میں آکر چھپ جاتے ہیں۔

5

انھوں نے کہا کہ لشکرجھنگوی سے متعلق تمام معلومات پنجاب حکومت کوفراہم کردی ہیں، امیدہے پنجاب حکومت اب ان کے خلاف کارروائی کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں وزیرداخلہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے ساتھ معاہدہ افسوس ناک ہے کیونکہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے قومی اداروں اور افسران پراعتماد نہیں ہے۔ انھوں نے طالبان کو مشورہ دیا کہ وہ سنجیدہ ہیں تو ہتھیار پھینک کر مذاکرات کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں