کراچی بھتہ خوروں کے دستی بموں سے حملے فائرنگ میں مزید 5 ہلاک 10 زخمی
اورنگی کے علاقے چشتی نگرمیں متحدہ کاکارکن جبکہ منصورنگرمیں معلم ماراگیا،سولجربازاراورمنگھوپیر میں 2ہلاکتیں
شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن اورمدرسے کے معلم سمیت5افرادہلاک اور6زخمی ہوگئے۔
ایک طرف شہرمیںٹارگٹ کلنگ جاری ہے تودوسری طرف بھتہ خوری کی وارداتیں بھی بڑھ گئی ہیں،بھتہ خوروں کے حوصلے اس قدربڑھ گئے ہیں کہ وہ بھتہ نہ دینے پردن دہاڑے دکانوں اورپٹرول پمپس پرکریکرحملے کرکے فرارہوجاتے ہیں،جمعے کوبھی شیرشاہ میں پٹرول پمپ اورعیدگاہ کے علاقے میں دکان پردستی بموں سے حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں مزید 4 افرادزخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون کے علاقے چشتی نگر سیکٹر ساڑھے 11 میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے32سالہ شفقت علی ہلاک ہوگیا،مقتول متحدہ قومی موومنٹ کاکارکن تھا اورچارماہ قبل ہی متحدہ قومی موومنٹ میں شامل ہوا تھا۔
وہ علاقے کاہی رہائشی جبکہ اس کا آبائی تعلق کشمیرسے تھا،مقتول تین بچوں کا باپ تھا۔ اورنگی ٹائون کے ہی علاقے منصور نگرمیں نامعلوم افرادنے گھرکے اندرقائم مدرسے میں گھس کرفائرنگ کردی جس سے معلم عبدالرزاق ہلاک ہوگیا،مقتول کی فوری طور پر کوئی سیاسی یامذہبی جماعت سے وابستگی سامنے نہیں آسکی ،آبائی تعلق ڈیرہ غازی خان سے تھا۔کھارادرصرافہ بازارکے قریب سے نوجوان کی لاش ملی جسے ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا،مقتول کی عمرتقریباً 25 برس معلوم ہوتی ہے تاہم شناخت نہیں ہوسکی۔ سولجربازارمیں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 28 سالہ مہر نیازی عرف راجوہلاک ہوگیا،مقتول علاقے میں ایک بلڈر کے پاس کام کرتا تھا،واقعہ بھتہ خوری کاشاخسانہ ہے۔
علاوہ ازیں بلدیہ ٹائون کے علاقے سعیدآبادسیکٹرآٹھ سی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے نوجوان لڑکی رخسانہ زخمی ہوگئی،بہارکالونی میں فائرنگ سے 14 سالہ جمشید،حسن اسکوائر پر50سالہ عقیل اور32 سالہ حمیرا،گلبہار میں35سالہ کاشان زخمی ہوگیا۔محمودآباداعظم بستی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے17سالہ گلزارزخمی ہوگیا۔سول اسپتال کے قریب آئرن اسٹیل ورکس کی دکان پرموٹرسائیکل سوارملزمان کریکرپھینک کرفرارہوگئے،کریکرکی آوازسے علاقہ گونج اٹھا،گزشتہ روز موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان ایک پرچی دے کرگئے جس پر لکھے گئے فون نمبر پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی اورکہا گیا کہ فون پرہی بھتے کی رقم بتائی جائے گی، اگر فون نہیں کیاتو آدھے گھنٹے بعد ہی کریکر حملہ کردینگے۔
اس وقت دکان پر مالکان موجود نہیں تھے صرف ملازمین تھے جنھوں نے اس بات کو کسی کامذاق سمجھا اورکام میں مشغول رہے لیکن آدھے گھنٹے بعد موٹر سائیکل سوار ملزمان کریکرپھینک کر فرار ہوگئے،کریکر حملے کے نتیجے میں 30 سالہ نعیم،40 سالہ سکندراور 45 سالہ عدنان زخمی ہوگئے،زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔شیرشاہ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان پٹرول پمپ پر کریکر پھینک کر فرارہوگئے،پٹرول پمپ پر کریکرشیرشاہ پل کے اوپر سے پھینکا گیاجس کے پھٹنے سے ایک شخص معمولی زخمی ہوگیاجبکہ پٹرول پمپ پر دفترکے شیشے ٹوٹ گئے،پٹرول پمپ سے نامعلوم ملزمان نے بھتہ طلب کیا تھااورنہ دینے پرکریکر حملہ کردیا۔