عمران کی حکومت آئی تو منشیات کے اڈے کھل جائیں گے گلالئی

نیازی پٹھان نے ملک میں ہمیشہ انتشار پھلایا اور گالیاں دینے کا ماحول بنایا، عائشہ گلالئی


ویب ڈیسک October 24, 2017
نیازی پٹھان نے ملک میں ہمیشہ انتشار پھلایا اور گالیاں دینے کا ماحول بنایا، عائشہ گلالئی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پی ٹی آئی کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت آگئی تو ملک میں منشیات کے اڈے کھل جائیں گے۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی ناراض رکن اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا کہ اب اگر دوبارہ عمران خان نے لوگوں کو اداروں کے خلاف سڑکوں پر نکلا تو میں عمران کے خلاف عوام کو باہر نکالوں گی، عمران خان خود حکومت کو کام کرنے نہیں دے رہے پھر کہتے ہیں کہ معیشت نیچے جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عائشہ گلالئی کی رکنیت منسوخی کا ریفرنس مسترد

عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران منشیات کے پیسوں سے دوسروں کو نااہل کرنا چاہتے ہیں، خدانخواستہ مرکز میں ان کی حکومت آگئی تو ملک میں منشیات کے اڈے کھل جائیں گے، دوسروں کوعدالتوں کااحترام کادرس دینےوالےخود عدالتوں سے اشتہاری ہیں۔ نیازی پٹھان نے ملک میں ہمیشہ انتشار پھلایا اور گالیاں دینے کا ماحول بنایا ہے۔

رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ عمران کرپٹ لوگوں کو ساتھ لے کرملک سے کریشن کیسے ختم کریں گے اور نام بگاڑکرگالیاں دے کر کون سا نیا پاکستان بنایا جارہاہے، انارکی کا گندا رویہ مہذب لوگوں کو قابل قبول نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں