آصف زرداری کی وکٹ اڑانے کیلیے خاص سوئنگ سیکھی ہے عمران خان

عائشہ گلالئی کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین کے خلاف ہے، چیرمین پاکستان تحریک انصاف


ویب ڈیسک October 24, 2017
عائشہ گلالئی کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین کے خلاف ہے، چیرمین پاکستان تحریک انصاف۔ فوٹو : فائل

KARACHI: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی وکٹ اڑانے کے لیے خاص سوئنگ سیکھ لی ہے اور اب ان کی وکٹ گرنے میں زیادہ دیر نہیں۔

کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ عائشہ گلالئی کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین کے خلاف ہے، ہم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں، گلالئی نے خود پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا اور اصولوں کی خلاف ورزی کی، امید کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن ایسے فیصلے کرے گا جو تحریک انصاف کے خلاف نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران کی حکومت آئی تو منشیات کے اڈے کھل جائیں گے، گلالئی

عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان نے جتنا ڈومور کرنا تھا کرلیا، امریکا کی جنگ میں پاکستان نے جتنی قربانی دی اتنا تو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، ڈو مور کرتے کرتے ہم نے اپنے ہے قبائلی علاقوں کو اجاڑ لیا اور انتہا پسندی بھی بڑھ گئی۔

چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کے خلاف کارروائی خوش آئند ہے، آصف زرداری کی وکٹ اڑانے کے لیے خاص سوئنگ سیکھ لی ہے، مجھے ان کی مڈل اسٹمپ صاف نظر آرہی ہے اور اب ان کی وکٹ گرنے میں زیادہ دیر نہیں، عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوتا تو آج سندھ کا یہ حال نہ ہوتا، زرداری مافیا نے تو گنے کے کاشت کاروں سے بھی جینے کا حق چھین لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں