خطے میں امن کے لئے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے امریکی وزیر خارجہ
پاک امریکا تعلقات مشترکہ اہداف کےحصول کے لیے اہم ہیں، ریکس ٹلرسن
ISLAMABAD:
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ خطے میں قیام امن اور سیکیورٹی کے لئے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے۔
وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن کی اپنے وفد کے ہمراہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیردفاع خرم دستگیر، وزیرخارجہ خواجہ آصف، وزیرداخلہ احسن اقبال، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار بھی شریک تھے تاہم وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاک امریکا مذاکرات میں شرکت نہیں کی۔
ملاقات میں پاک امریکا تعلقات سمیت خطے کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران سیاسی و عسکری قیادت نے پاکستان سے متعلق نئی امریکی پالیسی پر اپنے خدشات اور تحٖظات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پر عزم ہے اور اس جنگ میں نتائج بھی حاصل کیے ہیں، امریکا کےساتھ بہترین تعلقات قائم کرناچاہتے ہیں، دونوں ممالک کو اقتصادی اور معاشی تعاون کو فروغ دینا چاہیئے۔
امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں قیام امن اور سیکیورٹی کے لئے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بہتر معاشی تعلقات کے فروغ کے لئے اچھا موقع ہے جب کہ پاک امریکا تعلقات خطےمیں امن وسلامتی کے فروغ میں بھی اہم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نو ڈو مور کا پیغام دے گا
امریکی وزیر خارجہ نے 20 اکتوبر سے اپنا دورہ شروع کیا تھاجس کے دوران وہ سعودی عرب، قطر اور افغانستان بھی گئے اور سعودی شاہ سلمان، قطری امیر شیخ تمیم، افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبد اللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔ افغان دارالحکومت کابل ميں ٹلرسن نے کہا تھا کہ وہ قبائلی علاقوں ميں دہشت گردوں کی پناہ گاہيں ختم کرنے کے ليے پاکستان پر دباؤ ڈاليں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر ناورٹ نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کے دوران امریکی حکمت عملی کی کامیابی میں پاکستان کے اہم کردار اور معاشی تعلقات کو فروغ دینے پر بات چیت کریں گے۔