کوئٹہسریاب روڈ پردھماکہخاتون اور2 بچے جاں بحق 10 زخمی

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق 80 کلو گرام دھماکہ خیز مواد گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔


ویب ڈیسک August 05, 2012
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق 80 کلو گرام دھماکہ خیز مواد گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔ فائل فوٹو

سریاب روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتوں اور 2 بچے جاں بحق، جبکہ تقریبا 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے عرفان رانا کے مطابق کوئٹہ کے علاقے فیض آباد میں ایک گھر کے اندر دھماکہ ہوا ہے۔ گھر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق 80 کلو گرام دھماکہ خیز مواد گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔

دھماکے میں متعدد خواتین اور بچے زخمی ہوئے ہیں ۔ دھماکے کی جگہ دور تک انسانی عضاء بکھرے پڑے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے ملحقہ گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

دھماکے کے فوری بعد زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا لیکن ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال کے باعث زخمیوں کو طبی امداد میسر نہیں ہے۔ اور اس وجہ سے اسپتال میں آنے والے تمام زخمیوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں